پنجاب میں بازار نو بجے بند،وزیراعلیٰ کا بڑا فیصلہ

29

 

لاہور: سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی بازار نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔20 جون سے بازار نو بجے بند کردیے جائیں گے۔ ریسٹورنٹ 11 بجے جبکہ شادی ہالز 10 بجے بند کیے جائیں گے۔

 

کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی کی بچت کے پلان پر عمل درآمد  کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل ہوگئی جس میں تاجر برادری نے حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

 

توانائی بچت پلان پر  20 جون سے عمل درآمد  ہوگا۔ صوبے بھر میں بازار جلد کھولے جائیں گے اور رات نو بجے انہیں بند کرادیا جائے گا۔ ریسٹورنٹ، ہوٹل  11 بجے بند ہوں گے۔  فارمیسی، بیکری، پٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں یہ پابندی دو ماہ کے لیے ہوگی۔ جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.