بنگلہ دیش پھر سے پاکستان بن گیا، کرکٹ کمنٹیٹر کی غلطی کی ویڈیو وائرل

171

انٹیگا: بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں خاتون کمنٹیٹر کی غلطی نے سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ویسٹ انڈیز کیخلاف   بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے دوران خاتون کمنٹیٹر نے بنگلہ دیش کو پاکستان بنا دیا  جسے سن کر شائقین کرکٹ حیران و پریشان ہو گئے۔

 

ہوا کچھ یوں کہ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور یکے بعد دیگرے بنگلہ دیشی بلے باز ویسٹ انڈین باؤلرز کے سامنے وکٹ گنواتے رہے تاہم جب محض 81 رنز کے سکور پر   آٹھویں وکٹ گری تو خاتون کمنٹیٹر نے بنگلہ دیش کے مجموعی سکور اور وکٹ کی تعداد بتائی جس میں غلطی کر بیٹھیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے بجائے  پاکستان کا نام لے لیا۔

خاتون کمنٹیٹر کے الفاظ کچھ یوں تھے کہ ویسٹ انڈیز نے شاندار باؤلنگ کی، مستفیض الرحمان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں پر 81 رنز ہے۔ جبکہ انہیں بنگلادیش کا نام لینا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میچ کا کلپ وائرل ہوگیا اور صارفین نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا۔


شیراز اختر نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمنٹیٹر کون ہیں؟ لگتا ہے کہ  1971سے پہلے کے دور میں رہ رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.