عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

348

لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے لگی،  خام تیل کی قیمت 6 فیصد کم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں برینٹ نارتھ خام تیل کی قیمت میں پانچ عشاریہ 60 فیصد کمی ہوئی ہے اور فی بیرل 112ڈالر  کا ہوگیا۔جبکہ امریکی خام تیل  8 ڈالر کی کمی سے 109 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

 

ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ  امریکہ اور یورپ میں شرح سود بڑھنے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔دنیا بھر میں شرح سود بڑھنے سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے کے خطرے کے باعث تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں ۔ عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
امریکہ میں پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں تاہم ادھرپاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.