ڈالر ایک بار پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان

149

کراچی :امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر مہنگا ہو گیا،  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں41 پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی منفی رجحان دیکھاگیا۔

 

فاریکس ڈیلرز کےمطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہوا اور اب تک  41 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 198 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 709 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 528 پوائنٹس پر آگیا۔

تبصرے بند ہیں.