لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کیلئے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ’ آج کے دن 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے شہید ہوئے۔‘
آج کےدن 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے شہید ہوئے، ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کیلئے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا، آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاسگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعہ میں رکھی ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 4, 2022
فواد چوہدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ’ ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزوں کیلئے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاسگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعے میں رکھے ہیں۔‘
تبصرے بند ہیں.