لاہور: نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس کا فیصلہ آج 10 بجے سنایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریمارکس دئیے تھے کہ صدر مملکت سو رہے تھے ، عدالت نے اپنے فیصلے سے انہیں جگایا۔ صدر کو اگر سارے معاملے کا علم تھا تو وہ کیوں خاموش تھے؟ صدر، وزیر اعلیٰ کے الیکشن کی قانونی حیثیت کو آئین کے کس آرٹیکل کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو یہ بتا دیں کہ کیا صدر اسے حل کر رہے ہیں؟ صدر کو احساس نہیں ہوسکا کہ صوبے کا کیا کرنا ہے، تو کوئی فیصلہ کر کے بھیج دیتے ہیں۔ عدالتی حکم کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے، عدالت نے صدر کو یاد کرایا کہ آپ ریاست کے سربراہ ہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آئی۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.