ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے جنرل پر قاتلانہ حملہ، گارڈ جاں بحق

108

تہران: ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کے جنرل  حسین الماسی  قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ گارڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق  زاہدان شہر میں جنرل حسین الماسی کی گاڑی پر حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  جنرل حسین الماسی تو محفوظ رہے تاہم  باڈی گارڈ محمود ابصلان  جاں بحق ہو گئے۔

 

حکام کی جانب سے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ پاکستان اور افغانستان سے متصل ایرانی علاقوں میں اکثر بلوچ ملیشیا اور ایرانی فورسز کے درمیان تصادم کے واقعات ہوتے ہیں۔اسی راستے کے ذریعے بڑی تعداد میں افغان افیون اور ہیروئن کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.