وزیراعظم نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

13

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزراءشریک ہوں گے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کے علاوہ اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی اور اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں مرحوم ارکان اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی کے بغیر پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ 
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی معزز ایم این اے وفات پا جائے تو اجلاس ملتوی کرنا روایت ہے اور ماضی میں بھی اسمبلی اجلاس 24 بار ملتوی کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ معزز ممبر کی وفات پر اجلاس کا ایجنڈا اگلے روز کیلئے ملتوی کر دیا جاتا ہے اس لئے روایت برقرار رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مارچ شام 4 بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.