پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلین وائٹ بال سکواڈ لاہور پہنچ گیا

50

لاہور: پاکستان کے خلاف تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کیلئے آسٹریلین ٹیم کے 14 کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان ایرون فنچ کے علاوہ سین ایبٹ، جیسن بہرن ڈورف، نیتھن ایلس، بین مکڈرموٹ، بین ڈوارشوئس، مارکس سٹوئنس اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان تمام کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا جبکہ یہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور پہلا ون ڈے 29 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.