مشہور بھارتی اداکارہ بٹوا چوری کے الزام میں گرفتار

178

کولکتہ: بھارتی اداکارہ روپا دتہ کو کولکتہ انٹرنیشنل بک فیئر میں مبینہ طور پر جیب کترے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی اداکارہ روپا دتہ کو کولکتہ انٹرنیشنل بک فیئر میں بٹوا چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بھارتی اداکارہ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے مقامی پولیس آفیسر نے بتایا کہ روپا دتہ نے جب ایک شہری کی جیب سے بٹوا چوری کرکے پیسے نکالے تو انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

 

آفیسر نے مزید بتایا کہ بک فیئر پر تعینات پولیس اہلکار نے اداکارہ کو کوڑے دان میں بٹوا پھینکتے ہوئے دیکھا جس کے بعد ان کی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی اُن کی پاس سے چوری کیے گئے 75 ہزار بھارتی روپے برآمد ہوئے ۔

 

پولیس کا کہنا تھا کہ چوری ثابت ہونے پر اداکارہ روپا دتہ کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ وہ کسی گروہ کا حصہ ہیں یا اکیلے ہی چوری کی واردات کرتی ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.