کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج کراچی میں آغاز ہوا تو پہلے ہی دن گراؤنڈ سے کی ایک دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم ڈیوڈ وارنر 48 گیندوں پر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔ جب ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود تھے تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائی نے دلچسپ نعرہ لگایا کہ ’وارنر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ جس کو سن کر بابر اعظم بھی مسکرا دئیے۔
Babar Azam smiling on someone's shout of "Warner ki kaanpein taang rahi hein"
This is getting out of hands 😂😅 #PAKvAUSpic.twitter.com/gfnDUlUWbO
— Team Babar Azam (@Team_BabarAzam) March 12, 2022
یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین اس کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران جوش خطابت میں زبان پھلسنے پر ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ کے الفاظ کو ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کہہ دیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ بن گیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی بینو قادر سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کراچی میں شروع ہوا ہے۔ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کرس گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کومنز، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.