پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اہم بیان

648

 

راولپنڈی: پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ  انڈریو مکڈونلڈ کا بیان سامنے آگیا۔

 

برطانوی میڈیا  کے مطابق آسٹریلوی کوچ انڈریو مکڈونلڈ نے پشاور  دھماکے کے بعد آسٹریلین اسکواڈ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم حالات خراب ہوئے تو آسٹریلین سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کرے گی‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری ہمدردیاں پشاور  سانحے کے متاثرین کیساتھ ہیں تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو فیصلہ ماہرین کی رائے کے مطابق کریں گے‘۔

 

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے  جس میں آسٹریلین سکواڈ کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جار رہی ہے اور آسٹریلین سکواڈ بھی پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے مکمل مطمئن نظر آرہا ہے ۔

خیال رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے دورہ پاکستان میں  3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 4 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے ، گزشتہ روز پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور  اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے  ہیں جس میں امام الحق کی سنچری بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.