روس: شرح سود میں 100 فیصد سے زائد اضافہ 

96

 

ماسکو : روس کے مرکزی بینک نے  شرح سود کو 9.5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا ہے تاکہ روبل کی قدر میں کمی اور افراطِ زر جیسے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

 

روسی حکام مغربی پابندیوں کے نتیجے میں ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی دوڑ میں لگے ہیں۔مرکزی بینک اور وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ماسکو نے کمپنیوں کو غیر ملکی کرنسی سے ہونے والی آمدن کا 80 فیصد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ روسی معیشت کے لیے بیرونی حالات بالکل تبدیل ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.