یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری

13

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں کیلئے ایمرجنسی رابطہ نمبر جاری کر دیا ہے جس پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں پھنسے تمام پاکستانیوں کیلئے سفارت خانہ  24 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے اور ان کی سہولت کیلئے ایمرجنسی نمبر اور ای میل ایڈریس بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
ترجمان کے مطابق یوکرین میں موجود پاکستانی شہری ایمرجنسی نمبر 00380638282984 اور پاکستانی سفارتخانے کے ای میل parepkyiv@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ روسی فوج کے یوکرین پر حملے اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے ایئرپورٹ پر بم دھماکے کے بعد وہاں ہنگامی صورتحال ہے اور لوگوں نے شہر خالی کرنا شروع کر دیا جبکہ پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد یوکرین کے دارالحکومت میں پھنس گئی ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں میں طلباءبھی شامل ہیں جنہیں کیف چھوڑ کر ترنوپل شہر جانے کو کہا گیا ہے جہاں حالات کو دیکھتے ہوئے جلد از جلد ان کے انخلاءکا بندوبست کی جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.