پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 170 رنز کا ہدف 

9

 

لاہور: پاکستان سپرلیگ سیون کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

 

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل نے 58 ، شعیب ملک نے 55  اور حسین طلعت نے 28 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 اور فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے سے پہلے ایلیمینیٹر ٹو میں لاہور قلندرز سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.