پاک، آسٹریلیا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

27

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے علیم ڈار ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے علیم ڈار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ان کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ 
پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں علیم ڈار کیساتھ احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے اور تیسرے میچ میں علیم ڈار کا ساتھ دینے کیلئے ارشد ریاض میدان میں اتریں گے۔ 
کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد شیڈول واحد ٹی 20 میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ وائٹ بال سیریز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک نبھائیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.