دورہ روس: وزیراعظم کی دوسری جنگ عظیم میں ہلاک سپاہیوں کی یادگار پر حاضری

75

 

ماسکو: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے دوران دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر  روس میں موجود ہیں جہاں  یادگار کریملن پہنچے، وزیراعظم کو اس موقع پر سلامی دی گئی اور  پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایاگیا۔

وزیر اعظم عمران خان   دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق ہونے والے  سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔روسی فوج کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

 

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون اہم  ملاقات بھی شیڈول ہے  جو کہ تین گھنٹے تک جاری رہے گی۔

 

وزیراعظم دورہ روس مکمل کرنے کے بعد  آج  رات  وطن واپسی کیلئے روانہ ہو نگے۔

تبصرے بند ہیں.