یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات

29

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفاد کثیر ڈومین پر مبنی تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی انسانی حقوق نے ملاقات کی۔ 
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ باہمی مفاد کثیر ڈومین پر مبنی تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے نمائندے ایمون گلمور نے خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا یقین دلایا۔ 

تبصرے بند ہیں.