لاہور: قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کیلئے آئی لڑکی سے 2 سیکیورٹی گارڈز کی زیادتی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس نے ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سیکیورٹی گارڈز نے میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم آنے والی ’ردا‘ نامی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس پر پولیس نے ردا کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے قریب راستہ بھول گئی تو سیکیورٹی گارڈ سے راستہ پوچھا جس پر وہ مجھے اندھیرے میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر شور مچایا تو میرے بھائی اور والد نے مجھے بچایا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ سیکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے جن میں سے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا طبی ملاحظہ بھی کروا لیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.