ریاض: سعودی حکومت نے مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس حوالے سے منظوری بھی دیدی ہے جس کے تحت مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ یا نیکر کے استعمال کو سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔نئی لگنے والی پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل 2 نومبر 2019 سے نافذ العمل ہے جس میں 19 خلاف ورزیاں شامل ہیں جو سماجی آداب کے منافی ہیں اور ان پر مختلف جرمانے بھی مقرر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.