کراچی: عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ان کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی ہے۔
بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ ‘جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں ‘۔
View this post on Instagram
بشریٰ اقبال کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین مختلف قسم کا رد عمل دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔
والد کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا نے انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا تھا کہ برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں۔
تبصرے بند ہیں.