کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن کھیلنے میں مصروف ملتان سلطانز تین اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 کیلئے ملتان سلطانز کیساتھ معاہدہ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے راومن پاول، اوڈین سمتھ اور ڈومینک ڈریکس قومی فرائض کی انجام دہی کے باعث رواں برس پی ایس ایل میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
تینوں کھلاڑی بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے منتخب ہوئے ہیں جو 6 فروری سے 20 فروری تک کھیلی جائے گی۔
ملتان سلطانز کے سکواڈ میں موجود جانسن چارلز راومین پاول کے متبادل کے طور پر پورا ٹورنامنٹ کھیلیں گے مگر باقی 2 کھلاڑیوں کے متبادل کیلئے درخواست دینا ہو گی کیونکہ اوڈین سمتھ کا کوور ڈومینک ڈریکس تھے اور یہ دونوں بھی دورہ بھارت کیلئے منتخب ہوگئے۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے رواں برس ٹورنامنٹ کا آغاز بہترین انداز میں کیا ہے اور کراچی کنگز اور لاہور قلندر زکیخلاف کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
تبصرے بند ہیں.