کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہو گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 1792 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.