نا اہل حکمرانوں کے رخصت ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا :مولانا فضل الرحمن 

24

لاہور :پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا نا اہل حکمرانوں کے رخصت ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ،پورا ملک 23 مارچ کو ہی اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا ۔

مولانا فضل الرحمن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا 23مارچ ایک دفعہ پھر پاکستان کیلئے تاریخی دن ہو گا ،جب پورا ملک اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا،انہوں کہا یہ گرتی ہوئی دیواریں ہیں ،صرف ایک دھکے کی مارہیں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ملک کو تباہ کرنے میں اس حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ،قوم کو انڈے ،مرغیاں ،کٹے بیچنے کی طرف لگا دیا گیا ،نعرے ریاست مدینہ کے اور کام اس کے برعکس کیے جا رہے ہیں ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر معیشت تباہ  ہو تو قومی سلامتی کیسے بن سکتی ہے ؟پاکستان کوحقیقی معنوں میں کامیاب اورمضبوط ملک بنانےکیلئےجدوجہدجاری رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.