کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے دوسرے روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا ہو گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی کپتانی شعیب ملک کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیز ن 7 کے میگا ایونٹ کے مقابلوں کا آغاز گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ سے ہوا جبکہ آج دوسرے روز ایونٹ کا بڑا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔
دونوں ٹیموں میں بہترین باؤلنگ لائن اور بیٹرز کے ہوتے ہوئے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ تاہم کورونا مثبت آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کی عدم موجودگی پشاور زلمی کو ضرور فائدہ پہنچائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا ، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمران طاہر تین وکٹیں لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تبصرے بند ہیں.