ڈیوڈ ویزا ایک بار پھر لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش

45

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویزا نے کہا ہے کہ پاکستانی لیگ کیلئے ایک بار پھر لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ویزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن کافی زبردست رہا ہے۔ انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران لی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیٹنگ پریکٹس کیلئے جا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جہاں 7 فروری تک میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد 10 فروری سے دوسرے مرحلے کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ 
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اکثر کھلاڑی پاکستان پہنچ کر قرنطینہ کی مدت مکمل کر رہے ہیں یا پھر ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.