وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

46

اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان  نے بتایا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کی طبیعت بہتر ہے اور ایس او پیز کے تحت انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کرائیں۔

 

تبصرے بند ہیں.