کورونا آپے سے باہر !پاکستان کے مصروف شہر میں شرح 20.22 تک پہنچ گئی 

5

کراچی :عالمی وبا کی پانچویں لہر نے جہاں پوری دنیا میں افرا تفری مچا رکھی ہے وہیں پاکستان کے شہر کراچی میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،صرف کراچی شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 20.22 تک پہنچ گئی۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی ،ذرائع  کے مطابق 24 گھنٹے میں حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.32 فیصد رہی،صرف کراچی شہر میں کرونا کیسز کی تعداد میں 20.22 فیصد تک پہنچ گئی ،کوئٹہ میں کیسز کی تعداد 1.47 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 7.15،اسلام آباد میں کرونا کیسز کی شرح 4.53 اور میر پور آزاد کشمیر میں 10 فیصد رہی ۔

 

دوسری جانب پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 3.53،صوابی 2.55  اور بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈکی گئی ،ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد میں کورونا کی شرح 1 فیصد سے کم رہی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہاولپور، سوات، نوشہرہ میں کورونا کیسز شرح صفر رہی ۔

 

دوسری جانب پاکستان میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل 7 کیلئے متبادل آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

 

ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے شیڈول کے مطابق انعقاد کیلئے حکومتی سطح پر رابطے شروع کر دئیے ہیں اور سیزن کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.