پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد آصف سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ انہوں نے محمد آصف جیسا بائولر اپنے کرکٹ کیرئیر میں دیکھا ہے ،یہ واحد ایسا بائولر تھا جس کیلئے میں نے ہمیشہ پلاننگ کی لیکن اس کے باوجود یہ مجھے ہمیشہ ٹف ٹائم دیتا تھا ۔
مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے اپنے کیرئیر کے مشکل ترین بائولر کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ محمد آصف انتہائی مشکل بائولر تھا ،جو میں اس کے بارے میں سوچ کر گرائونڈ میں اُترتا تھا یہ ہمیشہ اس کے برعکس بائولنگ کرواتا تھا ۔
ہاشم آملہ نے کہا محمد آصف فاسٹ بائولرز میں جادوگر تھا ،اس کا ایکشن انتہائی زبردست تھا جسے دیکھ کر اچھا لگتا تھا ،مایہ ناز بلے باز نے کہا جب میں مکمل طور پر آئوٹ سوئنگ کیلئے تیار ہوتا تھا تو آصف ان سوئنگ کر کے مجھے چکرا دیتا ۔
سائوتھ افریقین مایہ ناز بلے باز نے بہترین بولنگ ایکشن اور ہوا میں گیند کو سوئنگ کرنے کے ماہر محمد آصف کو جادوگر قرار دے دیا۔
تبصرے بند ہیں.