ممبئی : سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان کے گھر بیٹے کی پیدائش ، نئے بیٹے کی دنیا میں آمد پر کہتے ہیں کہ میں اپنے خاندان میں سلمان خان کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان ایکبار پھر بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔ عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ صفا اور میں اپنے بیٹے سلیمان خان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹا مکمل صحت مند ہیں۔
Safa and me welcome our baby boy SULEIMAN KHAN. Both baby and mother are fine and healthy. #Blessings pic.twitter.com/yCVoqCAggW
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) December 28, 2021
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا اس سے قبل ایک بیٹا عمران خان پٹھان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔
واضح رہے کہ عرفان پٹھان نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 29 ٹیسٹ، 120 ایک روزہ اور 24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 100، ایک روزہ میں 173 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.