پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

62

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین کے لیے زبردست خوشخبری ہے کہ ان کی ‏تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

 
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ‏ہے۔ پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ‏تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

 

پے گروپ ایک اور 2 کے ایڈمن سمیت ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافہ ہوا ہے جب ‏کہ پےگروپ 3اور4کےایڈمن اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں20 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

 

انجینئرنگ افسر، پے گروپ 5 اور 6 کے افسران کی تنخواہوں میں 15 فیصد، ایئر کرافٹ انجینئرز، کاک پٹ ‏کریو، جنرل منیجرز اور پے گروپ 7 تا 9 کیلئے 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر نہیں ہو گا۔ ملازمت سے ‏برطرف اور جبری ریٹائرڈ ملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں اور ایسے ملازمین جو 4ماہ سے زائد بغیر ‏تنخواہ رخصت پرہیں ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں سے واپس آکر کام شروع کرنے پر ملازمین اضافے کے حقدار ‏ہوں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.