آئی سی سی نے ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیدیا

56

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو پلیئر آف دی منتھ (نومبر) قرار دیدیا ہے جبکہ خواتین میں ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز فاتح قرار پائی ہیں۔ 
آئی سی سی نے مردوں میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور خواتین میں ویسٹ انڈیز کی آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز کو نومبر کیلئے پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈیوڈ وارنر، پاکستان کے اوپننگ بلے باز عابد علی اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو نامزد کیا تھا جن میں سے ڈیوڈ وارنر فاتح قرار پائے ہیں۔ 
ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میں 49 اور فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 151 کے سٹرائیک ریٹ کیساتھ 209 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی خاتون کھلاڑی ہیلی میتھیوز نے نومبر میں پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ون ڈے کرکٹ میں بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انہوں نے پاکستان کی انعم امین اور بنگلہ دیش کی ناہیدہ اختر کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

تبصرے بند ہیں.