کورونا میں پاکستان کارسپانس پوری دنیا میں مثالی رہا :ڈبلیو ایچ او 

55

اسلام آباد:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ پلیتھا ماہی پالاکا کہنا ہے کہ کورونا پر پاکستان کا رسپانس دنیا بھر میں ایک مثال ہے اور خطہ میں جینوم ٹیسٹنگ کیلئے بھی ایک رول ماڈل ہے۔

 نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا کورونا کے معاملے پر اچھا کردار رہا ہے،  دوسر ے ممالک کو  پاکستان سے سیکھنا چاہیے ،انہوں نے کہا این سی او سی نے بہترین کوآرڈنیشن کا سلسلہ جاری رکھا اور آئی ٹی اور انفارمیشن نے بہت اچھا رسپانس دیا۔

کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا کہنا تھا  دنیا بھر میں 7.9 بلین ویکسین  دی گئیں،امریکہ اور یورپ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آئے،انہوں نے کہا اومی کرون کا ابھی تک پاکستان میں کوئی کیس نہیں ہے۔

 پاکستان میں کورونا کیسز آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہیں اس وباء کے آتے ہی پاکستان نے ایک پلان کے تحت کنٹرول روم بنایا جس کی وجہ سے ہی شاید پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اتنا نقصان نہیں ہوا جس کا ہم سوچ رہے تھے۔

انہوں نے کہا ورلڈ بینک نے 2 سو بلین ڈالر کی پاکستان کو امداد دی،پاکستان کے پاس ابتدا میں کوئی ٹیسٹنگ لیب نہ تھی لیکن کچھ ہی ماہ بعد ایک بڑی تعداد میں لیبز بنالی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.