کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی ، فلیٹ میں ہاتھا پائی کے ثبوت سامنے آگئے

224

کراچی:شہرقائد میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے ۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر  شازیہ  ( فرضی نام ) نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے دوست نے پہلے اس کو گھر سے پک کیا اور مریض دکھانے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

 

ایف آئی آر کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے دوست یاسر نامی شخص نے مریض دکھانے کے بہانے ڈاکٹر کو ان کے گھر سے پک کیا اور اپنے فلیٹ پر لے گیا لیکن وہاں جا کر اس نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

 

فلیٹ میں یاسر اور لیڈی ڈاکٹر کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کی وجہ سے خاتون کے ہاتھوں اور چہرے پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے طبی معائنے سے ہی صورتحال واضح ہوگی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.