سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری 

101

ریاض:سعودی حکومت نے سعودی عرب آنے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں کو اب قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنا ہوگا ،قرنطینہ رپورٹ کو مسافروں کے بورڈنگ کارڈ کیساتھ مشروط کر دیا گیا ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تمام ایئرلائنز کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے ، دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ قرنطینہ یونٹ کی جاری رپورٹ سے مسافروں کی بورڈنگ کو مشروط کیا گیا ہے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز سمیت چارٹرڈ سروس والوں کو ہدایات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں رہائشی اور ورک ویزا والوں کو بھی قرنطینہ سینٹر کی رپورٹ لانا لازم قرار دی گئی ہے،ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر محکمہ بلدیات اور ہاؤسنگ کے مصدقہ  قرنطینہ سینٹرز سے بار کوڈ حاصل کرکے بورڈنگ حاصل کریں، مسافروں کی بورڈنگ کو سعودی محکمہ بلدیات اور دیہی امور کے شعبہ سے مشروط کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.