امریکی وزارت صحت میں پہلی مرتبہ فوراسٹار خواجہ سرا آفیسر کو شامل کرلیا گیا

116

واشنگٹن : امریکی وزارت صحت میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا فوراسٹار آفیسر کو شامل کرلیا گیا ۔ 63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیوائن اب امریکی پبلک ہیلتھ سروس کمشنڈ کے ایڈمرل ہیں ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے صحت نے ملکی تاریخ میں پہلے خواجہ سرا فور اسٹار افسر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیوائن اب امریکی پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کے ایڈمرل ہیں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے حلف برداری کی تقریر کے دوران اس موقع کو ’اہم‘ اور’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔

امریکی سیکریٹری صحت ہاویر بسیرا نے ڈاکٹر لیوائن کی تقرری کو مساوات کی طرف ایک بڑا قدام قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر لیوائن ہارورڈ کالج اور Tulane یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے اس سے قبل ماہر امراض اطفال کے طور پر امور انجام دیئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.