ریاض : ، حوثی قبائل کی طرف سے سعودی تنصیات پر حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ حوثی قبائل نے کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی تاہم 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے ایک بار سعودی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ اس مرتبہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کو بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری طورپر ڈرون کو ٹریس کرتے ہوئے اس کو فضا میں ہی تباہ کردیا ۔
عرب اتحادی افواج کی طرف سے حوثی قبائل کے ائر پورٹ پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ حوثی باغیوں نے ڈرونز کے ذریعے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا۔
دوسری طرف پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے جازان میں کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حوثیوں باغیوں کےحملےکی مذمت کرتاہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیو ں کے حملےسےایئرپورٹ کونقصان پہنچا ہے جبکہ 10 افرادزخمی ہوگئے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے ۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے مسافروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آبادی اور ائیرپورٹ کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ایک سول ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ 2 روز قبل بھی ائیرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
تبصرے بند ہیں.