لاہور : ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ باپ کی وزارتِ اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیئے۔حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں۔ 25 ارب کی تازہ تزہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں۔ ساڑھے سترہ ہزار ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے تو بیوروکریسی تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں۔ بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی۔ شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.