سردیاں آنے سے قبل محکمہ موسمیات نئی پیشگوئی کر دی

119

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے موسم سرما آنے سے قبل ملک کے جنوبی حصے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 27 ستمبر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق مون سون ہوائیں 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی،محکمہ موسمیات کے مطابق 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک جنوبی حصے میں مزید بارشوں سے قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز میں مون سون بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.