دنیابھر میں جہاں ماحولیاتی آلودگی کو لے کر نت نئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں وہیں چین نے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پلاسٹک سے پیدا ہونے والی خطرناک آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ متعارف کروا دیا ۔
چین نے پلاسٹک کی آلودگی پرقابو پانے کا5سالہ منصوبہ متعارف کرادیا،چین کے قومی ترقی واصلاحاتی کمیشن اوروزارت ماحولیات کی طرف سے مشترکہ طورپرجاری ایکشن پلان کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں پلاسٹک کے استعمال میں کمی اور پلاسٹک کے متبادل کی تیاری پر کام شرو ع کر دیا .
چین کی وزارت ماحولیاتی آلودگی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 5 برسوں میں بانس، لکڑی،کاغذ اور ڈی گریڈایبل پلاسٹک کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا،تاکہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی خطرناک آلودگی کو فوری طور پر ختم کیا جا سکے ۔
واضح رہے اس وقت پاکستان کے کئی شہروں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگائی جا چکی ہے ،متعدد بڑے بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹورز پر پلاسٹک بیگ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.