القاعدہ کے حملوں سے متعلق امریکہ نے پھر وارننگ جاری کر دی 

132

واشنگٹن:امریکہ نے بالآخر ایک بار پھر القاعدہ کے حملوں کی وارننگ جاری کر دی ،سی آئی اے کا کہنا ایک سے دوسال میں القاعدہ افغانستان میں رہتے ہوئے خطرہ بن سکتی ہے ،افغانستان میں القاعدہ کی واپسی کی ابتدائی علامات دیکھی جاسکتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا ہے فی الحال  ابتدائی دن ہیں ،نظر رکھیں گے،ممکنہ طور پر القاعدہ کی جانب سے افغانستان میں واپسی کی جا رہی ہے،آج افغانستان میں القاعدہ کی واپسی کی ابتدائی علامات دیکھی جاسکتی ہیں،انہوں نے کہا ایک سے 2سال میں القاعدہ افغانستان میں رہتے ہوئے خطرہ بن سکتی ہے

امریکی خفیہ اداروں کے دو سینئر اہلکاروں نے متنبہ کیا ہے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق افغانستان میں القاعدہ کی واپسی کی ابتدائی علامات دیکھی جاسکتی ہیں۔قومی سلامتی پر اجلاس میں سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن کا کہنا تھا انھیں ابتدائی طور پر کچھ علامات نظر آئی ہیں ، ان میں ممکنہ طور پر القاعدہ کی جانب سے افغانستان میں واپسی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فی الحال  ابتدائی دن ہیں اور ظاہر ہے  اس پر نظر رکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.