اداکار عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب

129

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اداکار عمر شریف نے کامیڈی کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور میں ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف کامیڈین و اداکارعمر شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اداکار عمر شریف کی بیماری کا سن کر دلی دکھ ہواہے۔ عمر شریف نے کا میڈ ی اور اداکار ی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف ہمارے ہیروہیں اورپاکستانی اپنے ہیرو کی قدر کرنا جانتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عمر شریف جلد مکمل صحت یاب ہوں اور جلد اپنے مداحوں میں پھر سے خوشیاں بانٹیں ۔

تبصرے بند ہیں.