چین میں رہائشی عمارت میں دھماکہ 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

125

بیجنگ : چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں موجود کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا ہے ۔  دھماکے  کی آوا ز بہت دور تک سنی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہر ڈالیان میں کثیرالمنزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا ہے جس سے  8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو باہر نکالا۔عمارت سے   20 کے قریب افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 5 شدید زخمی ہیں ۔حکام کے مطابق متعدد افراد کو   طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران کافی مالی نقصان ہوا۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

تبصرے بند ہیں.