آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرکانفرنس ،عالمی ،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر غور 

128

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 243 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ شرکاء نے عالمی ، علاقائی اور ملکی سلامتی کے ماحول کا جامع جائزہ لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  فورم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال ، خاص طور پر پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی اور مختلف خطرات کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

 

آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کی جامع حکومت کی افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی وجہ سے خطے میں بحرانی صورتحال کے دوران پاکستان کی سرحدیں اور داخلی سلامتی برقرار ہے.

 

آرمی چیف نے افغانستان سے دوسرے ممالک میں غیر ملکی اور افغان باشندوں کے انخلا کی حمایت میں کی جانے والی مجموعی انخلا اور ٹرانزٹ سے متعلقہ کوششوں میں فوج کے تعاون اور کردار کو بھی سراہا۔

تبصرے بند ہیں.