پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف بیٹی کی ماں بن گئیں

145

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ایک ننھی بیٹی کی ماں بن گئی ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خوشخبری پر بسمہ معروف کو مبارکباد دیتے ہوئے صارفین سے دلچسپ سوال بھی پوچھا کہ وہ یہ پیش گوئی کریں کہ بسمہ کی بیٹی مستقبل میں اچھی باؤلر بنے گی یا پھر اچھی بیٹسمین بنیں گی۔ 

واضح رہے کہ بسمہ معروف نے اپریل میں کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے اور وہ اپنے مداحوں سے دعاؤں اور بھرپور تعاون کی درخواست کرتی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.