ذہنی دبائو چیک کرنے کیلئے زبردست آلہ متعارف کروا دیا گیا 

167

لندن :اگر آپ شدید دبائو میں ہیں تو اس کو آپ کی آواز سے چیک کیا جا سکتا ہے جس کیلئے ماہرین نے ایک زبردست آلہ متعارف کروا دیا ہے ،یہ نیا آلہ آپ کی آواز سن کر بتا سکتا ہے کہ آپ کتنے دبائو میں ہیں ۔

(Cigna Stress Waves )کا ٹیسٹ تناؤ کی سطح کا حساب کرنے کے لیے آپ کی آواز کی پچ ، لہجے ، توقف اور الفاظ کے انتخاب کو سنتا ہے،اس آلہ کے تحت اپنی آواز کو ریکارڑ کر کے آپ سٹریس کا لیول معلوم کر سکتے ہیں ۔

دبائو کو چیک کرنے کیلئے اپنے فون میں 90 سیکنڈ تک بات کریں اور (Cigna Stress Waves )ٹیسٹ آپ کے ذہنی دبائو کا لیول بتا تا ہے ،سگنا سٹریس ویوز کے ٹیسٹ کیلئے آپ اپنے موبائل سے سگنا کی ویب سائٹ پر جا کر بھی یہ ٹیسٹ کر سکتے ہیں ۔

میڈیکل انشورنس فرم سگنا کا کہنا ہے کہ 15000 سے زائد افراد کے الگارتھم ڈیٹا بیس پر مختلف لوگوں کی آوازوں اور لہجے کو شامل کیا گیا ہے ،اس آلے میں شامل مختلف افراد کے لہجوں کو مختلف آوازوں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے تاکہ درست نتائج حاصل کیے جا سکیں ۔

ایک شخص کی طرف سے کیے گئے ٹیسٹ میں اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنا لہجہ تبدیل کر کے وائس ریکارڈ کرتا ہے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.