وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ

152

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وہ بحرین میں منعقدہ مشترکہ وزارتی کمشن (جے ایم سی) کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

’جے ایم سی‘ کے اجلاس میں کامرس، سرمایہ کاری، توانائی، بیرون ملک ملازمت، زراعت، اطلاعات ونشریات، سیاحت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سمیت بحرین کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بحرین کی قیادت کے علاوہ بحرین کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے اوردو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کرینگے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ بحرین سے دونوں برادر ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.