موبائل فون بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ کو جاری رکھنے والا فیچر

228

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے عرصہ دراز سے کیے جانے والے عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے آف لائن واٹس ایپ پر غور شروع کر دیا، بعض اطلاعات کے مطابق اندرونی طور پر اس کی آزمائش بھی جاری ہے۔

فی الحال واٹس ایپ فون سے جڑا ہوتا ہے اور اسی کی بدولت بھی ڈیسک ٹاپ ورژن کام کرتا ہے۔ یعنی فون بند ہوتے یا فون کا انٹرنیٹ غیرفعال ہوتے ہی ڈیسک ٹاپ ورژن بھی بند ہو جاتا ہے لیکن اب واٹس ایپ کمپنی نے ایک بہت معنی خیز بات کی ہے کہ شاید ’ فون کی بیٹری بند ہونے کی صورت میں بھی‘ واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

دیگر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کو کثیرپلیٹ فارم پر منتقل کرنے سے لوگوں پر اس کے ذمے داری ختم ہوسکتی ہے۔ پھر بچے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں اور کسی نہ کسی طرح بچوں سے آن لائن غلط روابط کو فروغ مل سکتا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیکنگ کی صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم اعلامیہ جاری کردیا، جس میں انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کی صورت میں کرنے والے ضروری کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹی ڈی آر اے نے اپنے پیغام میں صارفین کو کہا کہ اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہوجائے تو کمپنی کی تکنیکی ٹیم کو فوری support@whatsapp.com پر ای میل کریں، جس کے موضوع میں مائی اکاؤنٹ از ہیک لکھیں اور نیچے تفصیل لکھیں۔

دوستوں، رشتے داروں کو فوری اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق مطلع کریں اور بتائیں کہ کسی بھی پیغام کا کوئی جواب نہ دیں۔

تبصرے بند ہیں.