مری میں سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

202

 

راولپنڈی:ناران کاغان سے نتھیا گلی مری کے راستے واپسی پر سالگراں کے قریب سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے میں اب تک دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل مری کے علاقے سالگراں میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 7 کے قریب سیاح زخمی ہیں ،زخمیوں کو قریبی پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ،سیاح ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں لاہور سے ناران کاغان سیاحت کی غرض سے گئے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور عمران اور نوید اکبر سیاح شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد فاروق ،ارسلان محمدارشاد ،خیرالدین اعظم ،عمران شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.