افغان سلامتی امور کے مشیر اور وزیر مملکت کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات

164

لندن: افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس حوالے سے افغان قومی سلامتی کونسل کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان حکام نے نواز شریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ادھر ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف سے افغان عہدیدار کی ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمد اللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا مودی محب یا امراللہ صالح سمیت ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.